بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے المنار ويب سائٹ كے حوالے سے كہا ہے كہ اس فيسٹيول كا اہتمام مصر میں ہلال احمر كے ادارے كی طرف سے كيا گيا ہے جس كا مقصد فيسٹيول سے حاصل شدہ رقم كو غزہ كے مظلوم اور بے سہارا عوام كی فلاح كے لیے خرج كرنا ہے۔ فيسٹيول میں سوڈان سے علی عثمان ، شام سے حسان طھ، فادی عطیۃ ، صہيب السمان، لبنان سے ہبۃ القواس اور محمود التركمانی ، الجزائر سے سليم دادا كےعلاوہ سيد درويش اوبكر كيرت، عبدہ داغر ، عطیہ شرارۃ اور شريف محيی الدين شركت كریں گے۔ بتايا جاتا ہے كہ فيسٹيول میں شركت كرنے والے عرب موسيقار غزہ پر اسرائيلی مظالم كے موضوع پر فن كا مظاہرہ كریں گے۔ شہر غزہ كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے مصری موسيقار خصوصی موسيقی پيش كریں گے۔ آخر میں نماياں كاركردگی كا مظاہرہ كرنے والے افراد میں انعامات تقسيم كیے جائیں گے۔
355691