بينكاك میں قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

بينكاك میں قرآن سنٹر كا افتتاح

12:44 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1738025
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۲۳ جنوری ۲۰۰۹ء كو تھائی لينڈ كے دارالحكومت بينكاك میں قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا۔ تھائی لينڈ میں اس قرآن سنٹر كا افتتاح اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی كوششوں سے ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تھائی لينڈ میں ايرانی قونصل خانہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآن سنٹر میں طلباء كی تعداد ۶۰ ہے جنہیں علوم قرآن ، عقائد اور احكام اسلامی كی تعليم دی جائے گی۔ اس قرآن سنٹر كے لیے اساتذہ كا انتخاب اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے سے مشورے كے بعد عمل میں آيا ہے اور اس سنٹر كے لیے نصابی كتابیں بھی اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ نے مہيا كی ہیں۔
356017
نظرات بینندگان
captcha