بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " عرب نيوز " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic نے ايك بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ امريكی صدر باراك اوباما نے oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" كو خط لكھا ہے جس میں انہوں نےاس عزم كا اظہار كيا ہے كہ ان كی حكومت oic سےتعلقات میں اضافہ اور تعاون كی خواہشمند ہے۔ ياد رہے كہ " oic" نے ۲۱ جنوری ۲۰۰۹ء كو امريكی صدر " باراك اوباما" كو ايك خط لكھا تھا جس میں ان كو امريكی صدارت كا حلف اٹھانے پر مبارك باد پيش كی گئی تھی۔ اور ان سے درخواست كی گئی تھی كہ دنيا میں قيام امن كے لیے مغرب اور دنيائے اسلام كے درميان گفتگوكا سلسلہ شروع كيا جائے ۔ oic نے اس خط كا متن نشر نہیں كيا ہے۔
357961