بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارہ" Ria" كے حوالے سے بتايا كہ یہ مقابلے قازان اسلامی يونيورسٹی میں برپا ہوں گے ۔ اور ان مقابلوں كا اہتمام روس كی اسلامی يونيورسٹی اور روس كے ادارہ برائے ترويج اسلامی اورعلم و ثقافت نے كيا ہے۔ مقابلوں كا مقصد ايسے ہونہار طلبا كی تلاش ہے جو اس ميدان میں كام كرنے كا شوق ركھتے ہیں اور ان طلاب كی صلاحيتوں میں مزيد نكھار لانا ہے۔ مقابلوں میں تاتارستان كے اعلی علمی اداروں كے مسلمان طلباء كے علاوہ چيچنيا، كاباردينو، بالكاريا، موردويا،نيجی نوگراد، ماسكو اور دوسرےمختلف علاقوں سے تعلق ركھنے والے طلباء بھی شركت كریں گے۔ علمی مقابلوں كا پہلا راؤنڈ گزشتہ سال ۲۸ اور ۲۹ مارچ كو روس كی اسلامی يونيورسٹی میں مكمل ہو چكا ہے۔
359445