بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےبرطانیہ كے مركز اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں فلسطينی دانشور " محمد صوالحہ" لبنانی دانشور " محمد حيدر " اور بحرين كی تحريك آزادگان كے سربراہ " سعيد الشہابی" خطاب كریں گے۔ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر مقررين خطاب كریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ايران كی دنيا میں انصاف اور حقوق بشر كی حمايت، مختلف اديان اور تہذيبوں كے درميان گفتگو اور باہمی احترام كے لیے اسلامی جمہوریہ ايران كی كوششیں، تقريب مذاہب اور وحدت اسلامی كے لیے ايران كی كوششیں اور انقلاب اسلامی ايران كی مسئلہ فلسطين كی حمايت۔
یہ سيمينار لندن كے وقت كےمطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ اور ساڑھے آٹھ بجے ختم ہو گا۔ اس سيمينار میں برطانیہ میں مقيم ايرانی اور اس ملك كے مسلمان شہری شركت كریں گے۔
360087