بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم " ايران كے ممتاز استاد حجۃ الاسلام سيد مجتبی ميردامادی نے كہا كہ نوجوان نسل كی تربيت كے لیے قرآن اور اسلام كی تعليمات بہترين راہ حل ثابت ہو سكتی ہیں۔ نوجوانوں كی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ نوجوانوں كی جائز اور مشروع خواہشات كو انتہائی اہميت دينا چاہیے اور ان كے مناسب حل كے لیے سنجيدہ كوششیں كرنا چاہئیں۔ نوجوانوں میں دينی احكام اور معلومات حاصل كرنے كے شوق كے باوجود دينی معلومات كی كمی پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے انھوں نے وزارت تعليم اور خود خاندانوں كو نوجوانوں كی دينی تعليم كے لیے منظم پروگرامنگ كرنے پر زور ديا۔
362308