بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق bbc ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ گریڈ وائلڈرز كو لندن ائرپورٹ سے برطانیہ میں داخلے كی اجازت نہ ملنے پر وائلڈرز نے كہا كہ میں برطانیہ كی لارڈ كونسل كی طرف سے " فتنہ" فلم كی خاطر اس ملك میں مدعو تھا اور ميری خواہش تھی كہ اس فلم كے حوالے سے تبادلہ خيال كرونگا۔ انھوں نے لندن ائرپورٹ كی انتطامیہ پر تنقيد كرتے ہوئے پابندی كو احمقانہ اقدام سے تعبير كيا ہے اور كہا ہے كہ مجھے برطانوی حكومت پر بہت افسوس ہے كہ جنہوں نے عقيدہ اور اظہار رائے كی آزادی كو محدود كر ركھا ہے دوسری طرف برطانوی حكومت كے ترجمان نے كہا ہے كہ برطانیہ ہر قسم كی شدت پسندی كے مخالف ہے اور ايسے افراد كے داخلے كا مخالف ہے جو ملك میں شدت پسندی ، دينی نفرتوں كو ہوا ديتےہوں اور وائلڈرز كو پہلے سےہی آگاہ كر ديا گيا تھا كہ وہ برطانیہ میں داخل ہونے كی كوشش نہ كریں اور ان كا اس ملك میں داخلہ ممنوع ہے ليكن اس كے باوجود وہ ہتروائرپورٹ پر پہنچ گئے لہذا انہیں برطانیہ میں داخل ہونے كی اجازت نہیں دی جا سكتی۔
363776