فرانس كے وزير خارجہ نے امام حسين (ع) كے زائرين كے قتل كی مذمت كی

IQNA

فرانس كے وزير خارجہ نے امام حسين (ع) كے زائرين كے قتل كی مذمت كی

13:24 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745591
بين الاقوامی گروپ: ۱۵فروری ۲۰۰۹ء كو فرانس كی وزارت خارجہ نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے كہ جس میں شدت پسند ٹولے كی طرف سے امام حسين علیہ السلام كے زائرين كے قتل كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فرانس كے وزير خارجہ نےاس بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ پيرس دہشت گردی كی ان كاروائيوں كی شديد مذمت كرتا ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ فرانس عراق میں امن و امان كے قيام كے سلسلے میں حكومت عراق كی مكمل حمايت كرتا ہے۔ ياد رہے كہ ۱۳ فروری ۲۰۰۹ء چہلم سيدالشہداء كی مناسبت سے ايك پيادہ جلوس میں بم دھماكہ ہوا تھا جس میں ۴۰ افراد شہيد اور ۸۰ زخمی ہوئے تھے۔
364470

نظرات بینندگان
captcha