پورے يورپ میں سب سے زيادہ اسلامی اقتصادی انسٹیٹيوٹ انگلينڈ میں ہیں

IQNA

پورے يورپ میں سب سے زيادہ اسلامی اقتصادی انسٹیٹيوٹ انگلينڈ میں ہیں

11:21 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1745963
بين الاقوامی گروپ: تازہ ترين شائع ہونے والی رپورٹ كے مطابق انگلينڈ میں اسلامی اقتصادی انسٹیٹيوٹس كی تعداد دوسرے مغربی ممالك سے زيادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ ٹيلی گراف كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس وقت انگلينڈ كے پانچ بينك مكمل طور پر اسلامی قوانين كے مطابق كام كر رہے ہیں۔ اس كے علاوہ ۱۷ بڑے اقتصادی انسٹیٹيوٹس جن میں لویڈز بينكنگ گروپ اور باركليز انسٹیٹيوٹ نے مسلمانوں كے لیے خصوصی برانچیں كھولی ہیں اور تازہ ترين حالات كے مطابق ان اقدامات كی وجہ سے اسلامی قوانين پر مشتمل اقتصادی اداروں میں انگلينڈ پورے يورپ میں سرفہرست ہے۔ اس وقت انگلينڈ كے اسلامی بينكوں میں ۱۸ ارب ڈالر رقم جمع ہے جو پاكستان ، بنگلاديش، تركی اور مصر كے اسلامی بينكوں كے سرمایہ سے زيادہ ہے۔ اس كے علاوہ انگلينڈ كے ۵۵ اعلی تعليمی ادارے اسلامی اقتصادی نظام كے تعليمی كورس كروا رہے ہیں۔ مسلمانوں كی اكثريت كے علاوہ اسلامی بينكاری پر عائد ٹيكسوں كی كمی بھی اسلامی اقتصادی ترقی كی علت بيان كی جاتی ہے۔ اس كے علاوہ حالیہ عالمی مالی بحران كے سامنے اسلامی اقتصادی انسٹی ٹيوٹس كا بھر پور مقابلہ كرنا بھی ان كی روز افزوں مقبوليت كا باعث بنا ہے۔
362455

نظرات بینندگان
captcha