مغرب اور اسلام كے درميان گفتگو كی اصلی شرط اسلامی اصولوں كا احترام ہے

IQNA

مغرب اور اسلام كے درميان گفتگو كی اصلی شرط اسلامی اصولوں كا احترام ہے

13:12 - February 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1746658
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كی اسلامی كونسل كے ركن " ارسلان قرجل" نے كہا ہے كہ مغرب اور مسلمانوں كے درميان گفتگو كی اصلی شرط دين اسلام كےاصولوں اور اس دين كی ثقافتی اقدار كا احترام ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالمی اخبار " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ارسلان قرجل نے اس اخبار سےگفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ اسلامی اصولوں كو بعض غلط روايات سے جوڑنا جن سےاسلام كا دور سے كوئی تعلق نہیں ہے اور اسی سے يورپ میں حقيقی اسلام كو سمجھنے میں غلط فہمی ہو رہی ہے۔ انھوں نے اسلام اور مغرب كے درميان ثقافتی روابط پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كے بارے میں غلط پروپيگنڈا اسلام سے مغربی معاشرے كی صحيح آشنائی نہ ہونا ہی باعث بنا ہے كہ مغربی شھری اسلام كی توہين اور غلط ذہنيت ركھتے ہیں۔
365235
نظرات بینندگان
captcha