عرب ليگ نے فلسطينيوں كے گھروں كے انہدام كی مذمت كی ہے

IQNA

عرب ليگ نے فلسطينيوں كے گھروں كے انہدام كی مذمت كی ہے

12:08 - March 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1751054
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ نےايك بيانیے میں مشرقی غزہ میں ۹۰ فلسطينی گھروں كےانہدام كےاسرائيلی فيصلے كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے (PNN) كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ليگ نےغاصب اسرائيل كی غير انسانی سياست پر اسے متنبہ كيا ہے اور كہا ہے كہ اقوام متحدہ اور سلامتی كونسل كو اسرائيل كی فلسطينی گھروں كی مسماری كی سياست كا نوٹس لينا چاہیے اور اسے اس قسم كے اقدامات سےروكنا چاہیے ۔ اسرائيل نے ۱۵۰۰ فلسطينيوں كو خط لكھ كر حكم ديا ہے كہ وہ اپنے گھروں كو خالی كر دیں۔ اسرائيلی حكام نے اس اقدام كا سبب بيان كرتےہوئے كہا ہے كہ ان گھروں كے مالكوں نے یہ گھر تعمير كرتے وقت منظوری نہیں لی تھی۔ انجمن آزادی فلسطين كے سربراہ " ياسر عابد ربو" نے امريكہ كے صدر " باراك اوباما" سے درخواست كی ہے كہ وہ مسلمان نشين علاقوں میں یہودی بستيوں كے تعمير كے كام كو ركوا كر ثابت كریں كہ اس علاقے میں امن و امان كے نئے دور كا آغاز ہو چكا ہے۔
371078
نظرات بینندگان
captcha