بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ جرمنی كےشہر برلن میں قائم ايرانی كلچرل سنٹر نے بيلفيلڈ يونيورسٹی كی لائبريری كو كئی سو كتب كا ہدیہ ديا ہے۔ یہ ۴۰۰ عناوين پر مشتمل كتب شيعہ مصادر ہیں جنہیں شيعہ مطالعات كےلیے اس يونيورسٹی میں ركھا جائے گا۔ كتابوں كا یہ ہدیہ ايسے وقت میں ديا گيا جب يونيورسٹی كی علمی كونسل، مختلف شعبہ جات كے انچارج ، لابئريری كے انچارج ، الاہيات كے پروفيسر حضرات اور طلباء كی بڑی تعداد موجود تھی اور اخبار نويسوں كی بھی بڑی تعداد نے اس پروگرام كو كوريج دی ہے۔ یہ كتب بيشتر اسلامی مضامين بالخصوص تشيع كی تعليمات پر مشتمل ہیں اور شيعہ شناسی كے شعبہ كی تاسيس میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ مستقبل قريب میں اسی يونيورسٹی میں شيعہ فقہ،كلام، عرفان، فلسفہ كے مضامين شروع كیے جائیں گے۔
374128