بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا'' نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں دنيا كے مختلف ممالك سے ۴۰ شيعہ و اہل سنت علماء نے شركت كی ہے۔ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كی گئی" اسلامی فقہ میں شہری كی حيثيت " ڈيموكريسی اور انسانی حقوق" "اسلامی فقہ میں خواتين كے حقوق" فقہ اسلامی كی عالمی انجمن كے سربراہ" ابوالقاسم ديباجی" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے مسلمانوں كی آپس میں وحدت اور مغربی دنيا سے گفتگو كی ضرورت پر زور ديا ۔
377465