بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " Letemps" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہالينڈ اور جرمنی كے ۲۵ جوان اس كو رس میں شركت كے لیے ٹسٹ میں شركت كریں گے۔ اس كورس كا دورانیہ تين سال ہو گا ۔اس كورس میں قرائت قرآن كی تعليم كے علاوہ، فلسفہ ، منطق، بلاغت، عربی ، تركی، اور جرمن زبانوں كی تعليم دی جائے گی۔ كورس كے اختتام پر شركت كرنے والوں كو سند بھی دی جائے گی۔ اس كورس كا نظم و نسق چلانے والے Alexander weiger ہیں جنہوں نے حال میں اسلام قبول كيا ہے۔ وہ كہتے ہیں كہ ايسے افراد كی تربيت كریں كہ يورپين سماج كو سمجھتے ہوئے مسلمانوں كی ترقی و پيشرفت میں مدد كریں انھوں نے مزيد كہا كہ یہ افراد تعليم و تربيت كے بعد جرمن اور يورپ كے ديگر ممالك میں پيش نمازی كےفرائض انجام دے سكتےہیں۔
377467