بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے " ديوبند" كے دارالعلوم كے تعاون سے حفظ اور قرائت قرآن كے موضوعات پر منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں ہندوستان كے ۱۵۰ قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ ايرانی اور ہندوستانی قراء نے ان مقابلوں میں منصف كے فرائض انجام دیے۔ہندوستان میں ايرانی قونصل خانہ كے انچارج " كريم نجفی" نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كی بركت سے مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے كہا كہ آج ايران میں انقلاب اسلامی ايران كی بركتوں سے بہت زيادہ قراء اور حفاظ موجود ہیں جو دنيائے اسلام كے لیے باعث افتخار ہیں۔ ياد رہے كہ ہندوستان كے شہر ديوبند میں قرآنی مقابلے ۱۳،۱۴ مارچ ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوئے تھے۔
378769