غزہ میں خواتين اور بچوں كی بہبود كے لیے بنائی گئی كمیٹی كا ہنگامی اجلاس

IQNA

غزہ میں خواتين اور بچوں كی بہبود كے لیے بنائی گئی كمیٹی كا ہنگامی اجلاس

19:22 - March 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1757529
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ كی غزہ كے حوالے سے دو كمیٹياں تشكيل دی گئیں جنہوں نے قاہرہ میں فلسطينی بچوں اور خواتين كےحالات كی رسيدگی پر ہنگامی اجلاس منعقد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق Sana نيوز نے كہا ہے كہ اس اجلاس میں پندرہ عربی اور اسلامی ممالك كے نمائندے قاہرہ پہنچ چكے ہیں۔ اس اجلاس كے شركاء نے غزہ كےعوام كی بنيادی ضروريات بالخصوص ادويات اور غذائی اشياء كی فراہمی كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا ہے۔ عرب ليگ كےجوائنٹ سيكرٹری سيما بحوث نے كہا ہے كہ ہم نے كوشش كی ہے كہ فلسطينی بچوں اور خواتين كی امداد كے لیے مختلف راہیں تلاش كی جائیں اور اس اجلاس سے مثبت نتائج اخذ كیے جائیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عالمی اداروں كی طرف سے فلسطينی خواتين اور بچوں كی امداد كی جائے اور اس اجلاس میں عرب ممالك كی طرف سے امدادی كاروائيوں كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
378044
نظرات بینندگان
captcha