بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " BERNAMA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كی وزارت صحت میں " شعبہ طب سنتی" كے انچارج " رملی عبدالغنی" نے اس تعليمی وركشاپ كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس تعليمی وركشاپ كا مقصد حكيموں اور طبيبوں كو اسلامی طب سے آگاہ كرنا اور علاج معالجے كی غلط روشوں كا راستہ روكنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ملائيشيا كے نامور ڈاكٹروں نے اس تعليمی وركشاپ میں پڑہائے جانے والے موضوعات كی فہرست تيار كر لی ہے۔ یہ اس تعليمی وركشاپ كا دورانیہ ۶ماہ سے ۱۲ ماہ ہو گا۔ اور اس وركشاپ كے اختتام پر شركاء كو سرٹيفكیٹ جاری كيا جائے گا۔
382553