سرائيوو میں "مشرقی يورپ میں اسلام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سرائيوو میں "مشرقی يورپ میں اسلام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:44 - April 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1760988
بين الاقوامی گروپ: رواں ماہ كی ۱۶، ۱۷، اور ۱۸ تاريخ كو بوسنيا ہرزگوينا كے دارالحكومت سرائيوو میں " مشرقی يورپ میں اسلام" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " europeorient" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كہ اس سيمينار كے شركاء يورپ كی تاريخ میں اسلام كے كردار پر بحث و گفتگو كریں گے۔ اس سيمينار میں بوسينا كے دانشور بين الاقوامی دانشوروں اور تاريخ دانوں كے ساتھ مل كر مختلف ادوار میں يورپی سماج میں مسلمانوں كے كردار كا جائزہ لیں گے۔ یہ سيمينار يورپ میں اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنے میں مدد گار ثابت ہو سكتا ہے اور يورپ كے لوگوں كے لیے مسلمانوں كی گرانقدر خدمات كو اجاگر كر سكتا ہے۔
383328
نظرات بینندگان
captcha