بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بيشكاك میں مقيم خواتين كے لیے قرآنی كلاسوں كا اہتمام بنياد اسلامی " سدپ" نے كيا ہے۔ بيشكاك كی يونيورسٹی نے ان كلاسوں كے لیے اپنی ايك بلڈنگ مختص كی ہے جس میں یہ كلاسیں ہفتے میں چار دن ہوا كریں گی۔ ان كلاسوں میں قرآن مجيد كی خواتين معلمات تجويد اور ناظرہ قرآن مجيد كی تعليم دیں گی اور كرغزستان كے ادارہ فتوی كے سرپرست شيخ" چوباك حاجی" بھی ان كلاسوں میں مختلف موضوعات پر فقہی مسائل بيان كریں گے۔ ياد رہے كہ بنياد اسلامی " سدپ" كی تاسيس تركوں نے كی ہے اور بنياد اسلامی گزشتہ ۱۰ سالوں سے اسلامی سرگرميوں میں مصروف ہے۔
383732