ہندوستان میں اسلامی ثقافت كو فروغ دينے والی شخصيات كے لیے انعامی تقريب كا انعقاد
ثقافت و آرٹ گروپ: ۳۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو ہندوستان كے دارالحكومت نيودہلی میں اسلامی ثقافت كے خدمت گزاروں كو ايك باوقار تقريب میں انعامات دیے جائیں گے۔ اس تقريب كا اہتمام نيودہلی میں ايرانی قونصل خانہ نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب شہيد مطہری كی شہادت كی۳۰ویں برسی كے دن منعقد ہو گی جس میں علمی، ثقافتی اور مذہبی شخصيات شركت كریں گی ۔ اس تقريب میں اسلامی ثقافت كے چارممتاز خدمت گزاروں كو انعامات سے نوازا جائے گا۔ ياد رہے كہ اس تقريب میں انعامات كے علاوہ چار منتخب افراد كو ان كی خدمات پر خراج تحسين پيش كرتے ہوئے ياد گار شيلڈ بھی پيش كی جائے گی۔
384947