"علامہ اقبال " كی شخصيت پر پاكستان میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

"علامہ اقبال " كی شخصيت پر پاكستان میں سيمينار كا انعقاد

16:45 - April 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1763227
ثقافت و آرٹ گروپ: رواں ماہ كی ۱۳ اور ۱۴ تاريخ كو پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی میں " علامہ اقبال " كی شخصيت پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔ یہ سيمينار پاكستان میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۱۳ اپريل ۲۰۰۹ء كو ايران كے سابق اسپيكر غلام حسين حداد عادل اس سيمينار كےمہمان خصوصی ہوں گے۔ اور ۱۴ اپريل ۲۰۰۹ء كو اس سيمينار كی آخری نشست كی صدارت جناب غلام حسين حداد عادل اور پاكستان كے وزير تعليم مشتركہ طور پر كریں گے۔ اس نشست میں علامہ اقبال كے آثار پر بحث و گفتگو ہو گی۔
386185

نظرات بینندگان
captcha