بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " مائيكل ہارٹ نے كہا ہے كہ حضرت محمد (ص) نے اپنے پيغام كے ذريعے دنيا كے سب سے بڑے دين كو پھيلايا ہے جس نے ۱۳ سو سال گزر جانے كے بعد بھی مختلف معاشروں میں اپنے اثر كو باقی ركھا ہے۔ امريكی رائٹر كہتا ہے كہ حضرت محمد (ص) نے حضرت مسيح (ع) كی طرح انسانی سماج پر بڑے حيرت انگيزاثرات مرتب كیے ہیں۔ ليكن حضرت مسيح (ع) اور حضرت محمد (ص) میں فرق یہ ہے كہ حضرت محمد (ص)فقط دينی رہنما نہیں بلكہ دنياوی رہنما بھی تھے۔ وہ كہتا ہے كہ حضرت محمد (ص) وہ واحد شخصيت ہیں جن كا نام ہميشہ زندہ رہے گا اور وہ اس خاصيت كی بدولت تاريخ بشريت میں بے نظير ہیں۔ مائيكل ہارٹ نے قرآن مجيد سے استفادہ كرتے ہوئے گرانقدر تحقيقات تحريركیں ہیں۔ انھوں نے امريكہ كی پرنسٹن يونيورسٹی سے علم نجوم میں ڈاكٹریٹ بھی كيا ہے اور امريكہ كے علم نجوم كے مراكز میں ان كا شمار علم نجوم كے ماہرين میں كيا جاتا ہے۔
386676