سينگال میں عربی اور اسلامی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

IQNA

سينگال میں عربی اور اسلامی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

13:06 - April 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1766325
بين الاقوامی گروپ: رواں ماہ كی ۲۳ سے ۲۶ تاريخ تك سينگال كے شہر " لوغا" میں اسلامی اور عربی كتابوں كی دوسری نمائش منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " APS" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی كتابوں اور عرب رائٹرز كا تعارف ہے۔ اس نمائش كے ناظم الامور اور شہر لوغا میں پيش نماز اور خطيب " Oustaz Cheikh Sech" نے اس نمائش كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ یہ نمائش منعقد كر كے ہم چاہتے ہیں كہ سينگالی طلباء كو مسلمان اور عرب مصنفين كی كتابوں سے متعارف كروائیں تاكہ وہ اپنی علمی سطح میں ارتقاء كے لیے ان كتابوں سے استفادہ كر سكیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں سينگال كی علاقائی زبانوں اور فرانسوی زبان میں بھی كتابیں ركھی گئی ہیں۔
389538
نظرات بینندگان
captcha