روس میں "اسلام اور دنيائے اسلام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد
فكرونظر گروپ: اس سال اكتوبر میں روس كے دارالحكومت ماسكو میں " روس اور اسلامی دنيا" كےموضوع پر سيمينار منعقد ہو گا۔ یہ سيمينار روس كی وزارت خارجہ سےوابستہ ادارے بين الاقوامی روابط كی كوششوں سے منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں دنيائے اسلام كے ۱۵۰ دانشور شركت كریں گے۔ اس سيمينار میں شركت كے لیے ايرانی دانشوروں كو دعوت نامے ماسكو میں موجود ايرانی قونصل خانے كے ساتھ ہم آہنگی كے بعد جاری كیے گئے ہیں ۔ گزشتہ سال اسی موضوع پر پہلا سيمينار ماسكو ہی میں جولائی میں منعقد ہوا تھا۔
390121