بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق موسسہ دارالحديث كے علمی و ثقافتی شعبہ نے معارف قرآن سائٹ كے حوالے سے بتايا ہے كہ راد كوبوبوف اس كتاب كے مصنف نے تاكيد كی ہے كہ فی الحال بلغاریہ میں ايك ملين سے زائد مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں اور دوسرے اديان كے ماننے والے حضرات اسلامی تعليمات سے كامل آگاہی نہیں ركھتے۔ بلكہ حقيقت پر مبنی مسائل سے قوسوں دور سطحی معلومات كے حامل ہیں۔ اس كتاب كے مصنف نے مزيد اضافہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم میں ۳۴ مرتبہ حضرت مريم كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے۔ اس كے علاوہ پيغمبر اسلام (ص) كی احاديث اور دوسری اسلامی كتب میں بھی حضرت عيسی (ع) كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے۔ رادكوبوبوف نے كہا ہے كہ مجھے اميد ہے كہ یہ كتاب دين حنيف اسلام كے بارے میں غلط تفاسيركو ختم كرنے میں بنيادی كردار ادا كرے گی اور مسيحيت و اسلام كے ماننے والوں كے درميان باہمی تعاون وہمآہنگی كے لیے بہترين نقطہ آغاز شمار ہو گی۔
390069