دہشت گردی كا مقصد عراق میں مذہبی انتشار پيدا كرنا ہے

IQNA

دہشت گردی كا مقصد عراق میں مذہبی انتشار پيدا كرنا ہے

14:04 - April 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1770619
بين الاقوامی گروپ: عراق كے نائب صدر " طارق ہاشمی" نے عراق میں حالیہ دہشت گردی كا مقصد اس ملك میں مذہبی تفرقہ ايجاد كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " tevhidhaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراقی نائب صدر طارق ہاشمی نے عراق میں حالیہ دہشت گردی كی كاروائيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ دہشت گرد ان كاروائيوں كے ذريعے اس ملك میں چند سال پہلے والی صورت حال پيدا كرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عراق میں دہشت گردوں كی تفرقہ ايجاد كرنے كی تمام كوششیں ناكام ہوں گی كيونكہ عراق كی آگاہ قوم قومی اتحاد میں خلل ايجاد كرنے كی اجازت نہیں دے گی ليكن عراق كی وزارت داخلہ كی ذمہ داری ہے كہ وہ لوگوں كو امن وامان فراہم كرے۔ طارق ہاشمی نے ان حملوں میں ايرانی زائرين كی شہادت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے ان حملوں كو بہت بڑی جارحيت قرار ديا ہے اور كہا كہ اس قسم كے حملے اسلامی اور انسانی قوانين كے خلاف ہیں اور دہشت گردوں نے ان حملوں كے ارتكاب كے ذريعے اپنے آپ كو درندہ صفت انسان كے طور پر پيش كيا ہے۔
395396
نظرات بینندگان
captcha