بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كے خبررساں ادارے " SANA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيل كی وزارت بہبود آبادی نے ۲۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو قدس شہر كی ۱۲ ہزار مربع میٹر زمين كو یہودی بستيوں كے ساتھ ملحق كرنے كی منظوری دے دی ہے۔ عرب ليگ میں فلسطينی امور كے نائب صدر " محمد صبيح" نے اس حوالے سے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس اقدام كے ذريعے اسرائيل، قدس شہر كے مشرقی اور مغربی حصوں كا فلسطين كے دوسرے شہروں كے ساتھ رابطہ ختم اور یہودی بستيوں كو وسعت دينا چاہتا ہے۔ انہوں نے بين الاقوامی برادری سے درخواست كی ہے كہ وہ مقدس مقامات پر اسرائيلی تجاوز كو روكنے كے لیے فوری طور پرعملی اقدامات كریں۔ جناب صبيح نے خبردار كيا ہے كہ اس اسرائيلی منصوبے كے عملی جامہ پہننے كے بعد ۲۰ ہزار فلسطينی بے گھر ہو جائیں گے۔
395465