مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفی (ص) پبلشرز كا افتتاح

IQNA

مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفی (ص) پبلشرز كا افتتاح

14:44 - April 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1771165
ثقافت و آرٹ گروپ: محققين كے آثار كی اشاعت كے لیے مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفی پبلشرزكا افتتاح ہوا ہے۔
جامعۃ المصطفی (ص) شعبہ مشہد كے تحقيقاتی امور كے انچارج حجت الاسلام " حسن اخلاقی اميری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعۃ المصطفی پبلشرز شعبہ مہشد كے انچارج حجت الاسلام " عرب خراسان" كے ساتھ گفتگو كے بعد فيصلہ كيا گيا ہے كہ مذكورہ پبلشرز مشہد مقدس میں محققين كے آثار كی اشاعت كا كام شروع كرے۔ حجت الاسلام اخلاقی نے مزيد كہا كہ مشہد مقدس میں بكڈپو كا بھی افتتاح ہو چكا ہے جس پہ جامعۃ المصطفی پبلشرز كی تمام كتابیں دستياب ہیں اور طلباء كی ضرورت كی كچھ ديگر كتابیں بھی اس بكڈپو میں موجود ہیں۔
396102

نظرات بینندگان
captcha