كتاب" محمد (ص) پيغمبر خدا" كی كرغزی زبان میں اشاعت

IQNA

كتاب" محمد (ص) پيغمبر خدا" كی كرغزی زبان میں اشاعت

12:48 - April 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1771616
فكرونظر گروپ: تركی كے خيریھ فاؤنڈيشن كی كوششوں سے كتاب " محمد (ص) پيغمبر خدا" كرغزی زبان میں ترجمہ ہو كر شائع ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں پيغمبر اسلام (ص) كے بچپن سے ليكر نبوت تك كے حالات بيان كیے گئے ہیں۔ ۳۵۰ صفحات كی اس كتاب میں پيغمبر اسلام (ص) كی زندگی كے مختلف واقعات كرغزی زبان میں بيان كیے گئے ہیں۔ ياد رہے كہ كرغزستان كی علماء كونسل نے اعلان كيا ہے كہ تمام مذہبی كتابیں شائع ہونے سے پہلے چيك كی جائیں گی اور علماء كونسل كی تائيد كے بعد شائع ہوں گی۔ اس علان كا مقصد بدعت اورجھوٹ پر مبنی مواد كی اشاعت كوروكنا ہے۔
392436

نظرات بینندگان
captcha