بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " TAP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس علمی وركشاپ كی افتتاحی تقريب میں تيونس كے وزير مذہبی امور " بوبكر الاخذوری" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس وركشاپ كے انعقاد كا مقصد تيونس كے پيش نمازوں كی علمی استعداد میں اضافہ كرنا ہے تاكہ یہ افراد احسن طريقے سے اپنی ذمہ داريوں سے عہدہ برآ ہوسكیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تعليمات كی تبليغ میں پيش نماز اہم كردار ادا كرتے ہیں۔ چونكہ ان كا كردار اور گفتار معاشرے كے دوسرے افراد كے لیے نمونہ عمل بنتا ہے اس لئے ضروری ہے كہ پيش نمازوں كی علمی تربيت كے لیے اس قسم كے علمی وركشاپ منعقد كیے جائیں ۔ انہوں نے كہا كہ حكومت نے تيونس كے پيش نمازوں كے لیے مذہبی معلومات پر مشتمل كتابچے شائع كیے ہیں جن سے پيش نماز حضرات نماز جمعہ كے خطبوں میں استفادہ كر سكتے ہیں۔
396348