بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كورس آئندہ ماہ رمضان تك جاری رہے گا اور اس كورس میں ۱۵ سے ۲۰ افراد شركت كریں گے۔ اس كورس میں شركت كرنے والوں كو تلاوت قرآن مجيد كے قواعد سے آشنا كيا جائے گا۔ اس كے علاوہ شام كے قرآنی اساتذہ كے لئے بھی تلاوت قرآن كا ايك كورس منعقد كيا گيا تھا۔ پانچ ماہ كے اس كورس كا اہتمام بھی شام میں ايرانی قونصل خانے نے كيا تھا اور اس كورس میں ۲۵ قرآنی اساتذہ نے شركت كی تھی۔
398829