بيلجيئم نے اس ملك كی ۸ مساجد كو قانونی حيثيت دے دی ہے

IQNA

بيلجيئم نے اس ملك كی ۸ مساجد كو قانونی حيثيت دے دی ہے

15:58 - May 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1775961
بين الاقوامی گروپ: بيلجيئم كی حكومت نے اس ملك كی آٹھ مساجد كو مسلمانوں كی عبادت گاہوں كے طور پر قانونی حيثيت دی ہے اور اس كے بعد ان مساجد كے اخراجات بھی حكومت برداشت كرے گی۔
بين الاقوقامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے تركی كی خبررساں ايجنسی " Yeni Asya" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۹۷۴ء سے اس ملك میں دين اسلام كو قانون حثيت حاصل ہے اور اس ملك میں تمام مذہبی اداروں كی سرگرمياں حكومت كی سرپرستی میں انجام پائی ہیں۔ بيليجئم كی حكومت سالانہ ۷۰ لاكھ يورو اس ملك كی مساجد اور ان مساجد میں مذہبی سرگرميوں میں مصروف افراد كو ديتی ہے۔ ان آٹھ مساجد میں سے چھ مساجد بيلجيئم میں مقيم تركوں كے پاس ہیں جبكہ ۲ مساجد بيلجيئم میں زندگی بسر كرنے والے ديگر مسلمانوں كے پاس ہیں۔
401703
نظرات بینندگان
captcha