تہران میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كی اختتامی تقريب

IQNA

تہران میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كی اختتامی تقريب

12:00 - May 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1778823
ادبی گروپ: تہران میں آج كتابوں كی ۲۲ویں بين الاقوامی نمائش كی اختتامی تقريب منعقد ہو رہی ہے جس میں ايران پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں " علی لاريجانی" كے علاوہ ايران كے وزير ثقافت " محمد حسين صفار ہرندی" اور ديگر سماجی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔ اس تقريب میں گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی نمائش میں حاضر نماياں پبلشرز كی عزت افزائی كی جائے گی۔ یہ تقريب آج سہ پہر ۳ بجے منعقد ہو گی۔ ياد رہے كہ تہران میں كتابوں كی ۲۲ویں بين الاقوامی نمائش ۶ مئی ۲۰۰۹ء كو شروع ہوئی تھی اور آج اختتام پذير ہو رہی ہے۔
405383

نظرات بینندگان
captcha