بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے وزير مواصلات " اميرزی سنگين" نے افغانستان میں غير اخلاقی اور غير اسلامی انٹرنیٹ سائٹوں سے بہت زيادہ استفادے پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہمارے كوشش ہے كہ افغانستان میں انٹرنیٹ كو اس انداز میں كنٹرول كریں كہ غير اخلاقی سائٹوں سے لوگ كم سے كم استفادہ كریں۔ انہوں نے بعض مفسد عناصر كی طرف سے جوانوں كو غير اخلاقی سائٹوں سے متعارف كرانے كے اقدامات كی مذمت كی۔ ياد رہے كہ افغانستان كے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ كے مراكز بڑی تيزی سے پھيل رہے ہیں ليكن ان مراكز كو غير اخلاقی سائٹوں سے استفادہ نہ كرنے كے حوالے سے كوئی قانون موجود نہیں ہے۔
407776