سعودی عرب میں شيعہ دينی مدرسے كے استاد كی رہائی

IQNA

سعودی عرب میں شيعہ دينی مدرسے كے استاد كی رہائی

14:14 - May 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1784916
بين الاقوامی گروپ: ۲۸ مئی ۲۰۰۹ء كو سعودی عرب میں انسداد جرائم كی عدالت نے سعودی عرب كے نامور عالم دين اور شہر " الاحساء" میں دينی مدرسے كے استاد "شيخ علی بن حسين العمار" كو رہا كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے " راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس عالم دين " الاحساء" كو گورنر" بدربن جلوی" كے حكم پر۱۰ روز پہلے گرفتار كيا گيا تھا۔ اس دوران انسداد جرائم كے اہلكار مختلف قسم كے مذہبی پروگرام منعقد كرانے كے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ كرتے رہے ہیں۔
ياد رہے كہ گزشتہ سال سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے الفاطمیھ امام بارگاہ اور شہر " الاحساء" میں خواتين كے مدرسے كو بھی بند كر ديا تھا۔ اس امام بارگاہ اور مدرسے كے سرپرست بھی شيخ " علی بن حسين العمار" تھے۔
412767

نظرات بینندگان
captcha