بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی بعض انجمنیں انسانی حقوق كے دفاع اور غزہ كے لوگوں سے اظہار يكجہتی كی خاطر آج واشنگٹن میں اسرائيل كے سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كرنے والی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان انجمنوں نے اپنے مشتركہ بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ اس مظاہرے كا مقصد غزہ كی پٹی میں اسرائيل كے غير انسانی جرائم كی مذمت اور غزہ كے لوگوں سے اظہار يكجہتی ہے۔ اس مظاہرے كے شركاء غزہ محاصرے كے خلاف صدائے احتجاج بلند كریں گے۔
416303