افغانستان میں شہداء نامی ميوزيم كی تعمير

IQNA

افغانستان میں شہداء نامی ميوزيم كی تعمير

13:54 - June 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1788694
ثقافتی و سماجی گروپ: افغانستان كےشہر " فيض آباد" میں شہداء نامی ميوزيم تعمير كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صوبہ بدخشان میں ادارہ اطلاعات و ثقافت كے سربراہ "دين محمد خواہانی" نے كہا كہ كيمونسٹوں كے مقابلے جام شہادت نوش كرنے والوں كی ياد اور آثار كی حفاظت كے لئے ميوزيم تعمير كيا جا رہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس ميوزيم میں ۴۰۰ سے زائد شہداء كے باقی ماندہ آثار كی نمائش كی جائے گی۔ ياد رہے كہ افغانستان كا صوبہ بدخشان افغانستان كے مشرق میں چين كے بارڈر پر واقع ہے۔
416637

نظرات بینندگان
captcha