زابل میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

زابل میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

18:15 - June 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1790726
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۲۲جون ۲۰۰۹ء كو ايران كے شہر زابل میں چھوٹے بچوں كے لئے قرآنی كلاسوں كا آغازہو گا۔
زابل كے ادارہ اسلامی تبليغات میں قرآنی امور كے انچارج " ھانیہ اعرابی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ زابل كے جامعۃ القرآن كے تعاون سے پہلی مرتبہ اس شہر میں چھوٹے بچوں كی قرآنی تعليم كے لئے كلاسیں ركھی جائیں گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی ثقافت كی ترويج ہے۔ انہوں نےكہا كہ یہ كلاسیں اس سال ستمبر كے آواخر تك جاری رہیں گی۔ ان كلاسوں میں ۵ سے ۹ سال كی عمر كے بچوں كو جديد طرزپہ قرآن مجيد كی تعليم دی جائے گی۔
419596
نظرات بینندگان
captcha