برطانیہ میں " شيعہ اور سنی كے درميان گفتگو" كے سلسلے میں بين الاقوامی سيمينار كا اہتمام

IQNA

برطانیہ میں " شيعہ اور سنی كے درميان گفتگو" كے سلسلے میں بين الاقوامی سيمينار كا اہتمام

18:17 - June 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1790727
بين الاقوامی گروپ: ۱۲ جون ۲۰۰۹ء كو برطانیہ كے دارالحكومت لندن میں " شيعہ اور سنی علماء كے درميان گفتگو" كے سلسلے میں ايك سيمينار كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے " قدس پريس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں چند شيعہ سنی علماء اور اسلامی ممالك كی بعض سياسی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔ اس سيمينار كے ناظم الامور " كمال ھلباوی" نے اس سيمينار كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس ۳ روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد شيعہ اور سنی مذہب كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كے قريب لانا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ سيمينار ايسے وقت میں منعقد كيا جا رہا ہے كہ جب وہابی اور شدت پسند مفتيوں كی طرف سے اہل تشيع كے كفر كے فتووں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ شدت پسند مفتی دشمن كے اہداف پرعمل كرتے ہوئے شيعہ اور اہل سنت كے درميان اختلافات ايجاد كر رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اس سيمينار میں مراكش، عراق، سعودی عرب ، بحرين اور اردن كے علماء اور سياسی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔
419631
نظرات بینندگان
captcha