زمبابوے میں عقائد اور اسلامی احكام كے كورس كا آغاز
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ روز زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے عقائد اور اسلامی احكام كی تعليم كے لئے ايك كورس كا آغاز ہوا۔ زمبابوے كے شہر " كادوما" میں امام خمينی (رح) كمپليكس میں یہ كورس دو ہفتے تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كورس میں عقائد ، احكام،اخلاق ، تاريخِ اسلام، قرآنی علوم اور روش تبليغ كی تعليم دی جائے گی۔ اس كورس میں ۳ مقامی اساتذہ تعليم كی ذمہ داری ادا كر رہے ہیں۔ ياد رہے كہ اس تعليمی كورس كی نظارت حضرت زہراء (س) نامی اسلامی كالج كر رہا ہے۔
421727