مراكش میں " قدس" كے موضوع پر اشعار كا بين الاقوامی مقابلہ

IQNA

مراكش میں " قدس" كے موضوع پر اشعار كا بين الاقوامی مقابلہ

14:02 - June 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1792088
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے دارالحكومت " رباط" میں قدس كے موضوع پر اشعار كا بين الاقوامی مقابلہ منعقد ہو گا۔ اس مقابلے كا اہتمام " انجمن بيت المال قدس شريف" نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شعراء، قدس اور مسجد الاقصی كے موضوع پر اپنے اشعار ارسال كر كے اس مقابلے میں شركت كر سكتے ہیں۔ اس مقابلے میں شركت كے لئے ارسال كیے جانے والے اشعار عربی زبان میں ہونے چاہئیں ۔اشعار كی تعداد چاليس سے زيادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اس مقابلے میں شركت كے لئے اشعار ارسال كرنے كی آخری تاريخ ۳ ستمبر ۲۰۰۹ء ہے۔ اس مقابلے میں پہلے نمبر پرآنے والے شاعر كو ۵ ہزار ڈالر ، دوسرے نمبر پر آنے والے شاعر كو ۳۵۰۰ ڈالر اور تيسرے نمبر پر آنے والے شاعر كو ۲۵۰۰ ڈالر انعام كے طور پر ديئے جائیں گے۔
421867

نظرات بینندگان
captcha