بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے " اوال" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز منامہ كی مسجد امام صادق (ع) میں بحرين كے شيعہ عالم دين " آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم" نے كہا كہ امريكی صدر " باراك اوباما" نے ۴ جون ۲۰۰۹ء كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں اسلامی دنيا سے اپنے خطاب میں مسلمانوں اور اسلامی ممالك كو اعتماد میں لينے كی كوشش تو كی ليكن حقيقت میں امريكی حكام صہيونزم كے مفادات میں كام كر رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ صرف اپنےمفادات كے حصول كی فكر میں ہے اور وہ چاہتا ہے كہ عالم اسلام سے بحث و گفتگو كے بہانے اپنے مفادات حاصل كرے۔ آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم نے كہا كہ جس ڈيموكريسی كا امريكہ اور مغربی دنيا مسلمانوں سےمطالبہ كر رہے ہیں وہ صرف اسلامی دنيا كے داخلی امور میں مداخلت ہے۔ وہ چاہتے ہیں كہ تمام مسلمان اور اسلامی ممالك مغربی اقدار كی پيروی كریں۔ انہوں نے كہا كہ مسلمان اپنے اسلامی تشخص، آزادی اور انسانی اقدار كے ساتھ ڈيموكريسی چاہتے ہیں ليكن مغربی دنيا اور اغيار كھلے عام مسلمانوں كے اس تفكر كے خلاف ہیں۔
423009