اردن كی رياست " اغوار " میں حفظ قرآن سنٹرز كی سرگرميوں كا آغاز

IQNA

اردن كی رياست " اغوار " میں حفظ قرآن سنٹرز كی سرگرميوں كا آغاز

12:44 - June 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1794799
قرآنی سرگرمياں گروپ: گرميوں كی چھٹيوں كے شروع ہوتے ہی اردن كی رياست " اغوار" میں ۶۰۰۰ لڑكوں اور لڑكيوں نے حفظ قرآن سنٹرز میں قرآنی تعليم كا آغاز كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں شركت كرنے والے طلباء و طالبات حفظ قرآن كی تعليم كے علاوہ احكام ، تفسير، سنت نبوی (ص) اور تاريخ اسلام كی بھی تعليم حاصل كریں گے۔ اردن كی رياست " اغوار" كے ادارہ اوقاف و مذہبی امور كے سرپرست " محمد العامری" نےكہا كہ اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اس علاقے كے لئے ۲۲۵ حفظ قرآن سنٹرز مختص كیے ہیں ۔ ان میں سے ۱۲۵ سنٹرز خواتين كے لئے جبكہ ۱۰۰ سنٹرز مرد حضرات كے لئے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كلاسیں ہفتے میں ۵ دن ہوں گی۔ ان كلاسوں كا دورانیہ ۲ گھنٹے ہو گا اور یہ كلاسیں موسم گرما كے اختتام تك جاری رہیں گی۔
422887

نظرات بینندگان
captcha