بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی" PNN" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حفظ قرآن كے اس شارٹ كورس میں فلسطين كے ۵۰ طلباء و طالبات شركت كریں گی۔ فلسطين كے قرآنی انسی ٹيوٹ كے مدير " خالد الددا" نے اس كورس میں شركت كے لئے جن طلباء كا انتخاب كيا گيا ہے وہ قرآن مجيد كے ۱۰ پاروں كے حافظ ہیں اور انہیں حفظ قرآن كی تعليم كے علاوہ ہر روز مسجد الاقصی كے تاريخی مقامات كی سير بھی كرائی جائے گی۔
426051