بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر مزار شريف كے قرآن سنٹرز نے افغانستان كے اسكولوں میں موسم گرما كی تعطيلات كے ساتھ خواتين كے لئے تجويد ، حفظ اور قرائت قرآن كی كلاسوں كا اہتمام كيا ہے۔ مزار شريف كے ايك قرآن سنٹر كی مدير محترمہ " سادات" نے كہا ہے كہ ہماری كوشش ہے كہ ان كلاسوں كے لئے خواتين معلمات كا انتظام كيا جائے۔ ياد رہے كہ مزار شريف كے اكثر قرآن سنٹرز میں خواتين سے مخصوص ان كلاسوں میں مفت تعليم دی جائے گی۔
425723