آسٹريليا میں اسلامی مدرسے كی تاسيس

IQNA

آسٹريليا میں اسلامی مدرسے كی تاسيس

14:58 - June 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1796935
بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كے شہر ليورپول كی بلدیہ كی طرف سے اس مدرسے كی تعمير كے لئے موافقت كے بعد عنقريب اس شہر میں یہ مدرسہ تعمير كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Live News" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آسٹريلوی مسلمانوں كے مسلسل اصرار پر آخر كار شہر ليورپول كی بلدیہ نے اس اسلامی مدرسے كی تعمير كے لئے موافقت كر دی ہے۔ گزشتہ روز ليورپول كی بلدیہ ايك اجلاس كے بعد اس مدرسے كی تعمير كی منظوری دی ہے جبكہ بعض حلقوں كی طرف سے اس اسلامی مدرسے كی تعمير كی مخالفت كی جا رہی ہے۔ البتہ مخالفين نے اعلان كيا ہے كہ وہ اس مدرسے كی مخالفت اس كے اسلامی ہونے كی وجہ سے نہیں كر رہے بلكہ ان كی مخالفت كی وجہ یہ ہے كہ اس علاقے میں جديد مدرسے كی تعمير كی گنجائش نہیں ہے۔
427674

نظرات بینندگان
captcha