بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " najaf.org" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی یہ تقريب لندن میں امام علی (ع) انسٹیٹيوٹ كی طرف سے منعقد كی جائے گی اور جشن كی اس تقريب میں انگلينڈ كے شيعہ اور مكتب اہل بيت (ع) كے پيروكار بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔ جشن كی اس تقريب میں شيعہ علماء اور مبلغين حضرت علی (ع) كے فضائل بيان كریں گے۔ ياد رہے كہ امام علی (ع) انسٹیٹيوٹ نے گزشتہ روز ايك اطلاعیہ جاری كيا تھا جس میں اہل تشيع اور اہل بيت (ع) سے محبت كرنے والوں سے اپيل كی گئی تھی كہ وہ اس جشن میں شركت كریں
429349