استنبول میں "شہيدہ حجاب" كی غائبانہ تشييع جنازہ

IQNA

استنبول میں "شہيدہ حجاب" كی غائبانہ تشييع جنازہ

10:46 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804221
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو استنبول میں نماز جمعہ كی ادائيگی كے بعد شہيدہ حجاب " مروہ الشربينی" كی غائبانہ تشييع جنازہ ہوئی ۔ یہ تشييع جنازہ مسجد 'حسين آغا' سے شروع ہوئی اور جرمن سفارت خانے كے سامنے اختتام پذير ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "time Turk" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصری با حجاب خاتون كو خراج تحسين پيش كرنے كے لئے استنبول كی خواتين نے اس غائبانہ تشييع جنازہ كا اہتمام كيا تھا۔ اس تشييع جنازہ میں شريك خواتين جرمنی كے خلاف نعرے لگا رہی تھیں ۔ اس كے اختتام پر علامتی تابوت كو جرمن سفارت خانے كے سامنے ركھ ديا گيا اور اس غائبانہ تشييع جنازہ میں شريك خواتين پر امن طور پر منتشر ہو گئیں۔
435511
نظرات بینندگان
captcha