اسلامی ممالك میں چينی مصنوعات كے بائيكاٹ پر چين كو تشويش
بين الاقوامی گروپ: چين كی رياست سنكيانگ میں مسلمانوں كے قتل كے خلاف رد عمل كے طور پر اسلامی ممالك كی طرف سے چينی مصنوعات كے بائيكاٹ پر حكومت چين نے شديد تشويش كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كے روزنامہ"الشعب'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس وقت تك تركی كی ۲۰ كمپنيوں نے چينی اجناس كا بائيكاٹ كيا ہے۔ حكومت چين اسلامی اور عرب ممالك كی طرف سے بائيكاٹ كے ان اقدامات كی وجہ سے پريشان ہے۔ تركی كی كھلونوں كی ۲۰ كمپنيوں نے بائيكاٹ كا اعلان كيا ہے۔
436411