برلن میں " مروہ الشربينی" كے قتل كے خلاف مظاہرہ

IQNA

برلن میں " مروہ الشربينی" كے قتل كے خلاف مظاہرہ

14:39 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804413
بين الاقوامی گروپ: ۱۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو جرمنی كے دارالحكومت برلن میں مسلمانوں اور انسانی حقوق كا دفاع كرنے والی انجمنوں نے " مروہ الشربينی" كے قتل كے خلاف مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے تركی كے اخبار "زمان" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ جرمنی میں "مروہ الشربينی" كے قتل كو تين ہفتے گزر جانے كے باوجود اب تك جرمنی میں ان كے قتل كے متعلق اخبار كی اشاعت پر پابندی ہے جس كے خلاف ۱۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو انسانی حقوق كا دفاع كرنے والی تنظيموں اور اسلامی انجمنوں نے برلن میں مظاہرہ كيا ہے۔ اس مظاہرے كے شركاء نے جرمن حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كے واقعات كا تكرار نہ ہونے دے۔
436564
نظرات بینندگان
captcha